Friday, February 21, 2025
ہومپاکستانشائستہ پرویز ملک نے دوران عدت پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے فتوی لے لیا

شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے فتوی لے لیا

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتوی لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی۔شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتوی لے لیا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک گزشتہ ماہ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن)کے جاں نثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا وہ متعدد مرتبہ پارٹی کی ٹکٹ پر لاہور کے مختلف حلقوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔اس کے علاوہ پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہے جبکہ ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور بیٹا علی پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔