Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی اے سی چیئر مین شپ:پارٹی رہنمائوں نے میرے نام کی مخالفت کی: شیرافضل کا دعوی

پی اے سی چیئر مین شپ:پارٹی رہنمائوں نے میرے نام کی مخالفت کی: شیرافضل کا دعوی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی رہنما عمران خان کو پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی چیئرمین شب کیلئے میرا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے رہے تاہم انہوں نے رہنما ئو ں کی چال انہی پر الٹ دی۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماں نے غلط بیانی کی، ایک ہفتے قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے اور انہیں یہ باور کروا رہے تھے کہ پی اے سی چیئرمین کا اسپیکر نہیں مان رہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرپارٹی رہنما ئو ں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں لیکن عمران خان نے ان رہنما ئو ں کی چال انہی پر الٹ دی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں، بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دبا ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔