کراچی (آئی پی ایس )شاہد خان آفریدی کمر کی دیرینہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے۔ اس کے ساتھ ان کا 26سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیرہوگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پی ایس ایل سیون پرستاروں کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ آل راونڈر اس سیزن کے بعد پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔پاکستان کے مقبول ترین آل رانڈر شاہد خان آفریدی کمرکی دیرینہ انجری کے باعث پی ایس ایل 7سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ یہ سیزن فینز کے لیے کھیلنا چاہتے تھے، لیکن کمرکی دیرینہ تکلیف کی وجہ سے قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ طویل کیریئرمیں بھرپور سپورٹ پر وہ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ شاہد آفریدی کاچھبیس سالہ شاندارکیریئر بھی ختم ہوگیا۔ وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکے ہیں۔آل رانڈور نے 27ٹیسٹ میں پانچ سنچریز اورآٹھ ففٹیزسمیت سترہ سوسولہ رنزبنائے اور 48وکٹیں لیں۔ 398ون ڈے میچز میں 8064رنز،6 سنچریوں اور 39نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے اور395کھلاڑی آوٹ کیے۔ 99ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفریدی نے 1416رنزبنائے اور98وکٹیں لیں۔ پی ایس ایل کے 53 میچز میں انہوں نے 47وکٹیں لیں اور 150کے اسٹرائیک ریٹ سے 459رنز اسکورکیے۔پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ شامل ہے، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ شکریہ! میری محبت۔تاہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے پایاہے جس کی دونوں کیاہلخانہ نے تصدیق کی ہے۔
پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان کے سابق کپتان آل راونڈر شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انکے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میں نے پہلی بار شاہدآفریدی کو 1996 میں نیٹ پریکٹس پر دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہمیں نا صرف اپنی باولنگ سے بلکہ اپنی بیٹنگ سے بھی متاثر کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑا میگا اسٹار بن گیا۔انہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی نے پاکستان کو بے شمار میچز جتوائے اوروہ دنیا میں بے حد مقبول ہیں،میں ان کی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کروں مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے اور برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔
شاہدآفریدی کے 26سالہ سنہری کیریئرکا اختتام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔