Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانشہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، وکیل امجدپرویز نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سیجیل میں قیدہوں، تمام ریکارڈنیب کے پاس ہے،نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔شہباز شریف نے اپنی درخواست میں نیب کوفریق بنایا ہے اور استدعا کی ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتارہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔