Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن: شہبازشریف، خواجہ آصف اور خورشید شاہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

سینیٹ الیکشن: شہبازشریف، خواجہ آصف اور خورشید شاہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

لاہور،لاہور کی احتسا ب عدالت نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے دونوں اراکین اسمبلی کو سینیٹ ووٹ کاسٹ کے لیے جانے کا حکم دیا۔ شہبازشریف اور خواجہ آصف کرپشن کے الزام میں پابند سلاسل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کو بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ سکھر سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ خورشید شاہ بھی کرپشن کے الزام میں قید بھگت رہے ہیں۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات3مارچ کو ہوں گے جس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مشترکہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ ہیں۔اس بار سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ فاٹا کی چار نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے جس کے باعث نشستیں 104 سے کم ہو کر 100 رہ جائیں گی۔سینیٹ الیکشن میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے اپنے صوبے کی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کریں گے اور قومی اسمبلی کے ارکان اسلام آباد میں اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔