Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد

لاہور،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ، ن لیگی رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف اور ایم این اے علی وزیر پولیس تحویل میں ہیں۔رواں سال سینیٹ کے انتخابات اگلے ماہ 3 مارچ کو ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔