Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپرائمری،مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گے،وفاقی وزیر تعلیم

پرائمری،مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گے،وفاقی وزیر تعلیم

سکھر،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گی، کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے، وزیر اعظم کا کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی، اس کی وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے، اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔