Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینسینئر اداکار اورملکہ ترنم نورجہاں کے شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے

سینئر اداکار اورملکہ ترنم نورجہاں کے شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے

لاہور، پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق اعجاز درانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاون میں ادا کی جائے گی۔اعجاز درانی نے فلم ہیر رانجھا میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔اعجاز درانی کی پیدائش جلال پور جٹاں کے نواحی گاں میں 1935 میں ہوئی۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم حمیدہ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے، یہ فلم 1956 میں ریلیز ہوئی۔فلم ساز داد چاند کی اردو فلم مرزا صاحباں میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔ تاہم 1957 کی ریلیز فلم بڑا آدمی میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔دوستی، ہیر رانجھا، شعلے جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز اعجاز درانی کے کریڈٹ پر ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے اور دوسری شادی فردوس سے کی لیکن دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔