Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ سیکرٹریٹ کی کمیٹیوں کو ہائوس بزنس پر18فروری تک رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت

سینیٹ سیکرٹریٹ کی کمیٹیوں کو ہائوس بزنس پر18فروری تک رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد، سینیٹ سیکرٹریٹ نے تمام قائمہ ، فنکشنل ، خصوصی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ہائوس بزنس اور زیر التواء معاملات پر18فروری تک رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کر دی ، سینیٹ کا دورانیہ ختم ہونے سے قبل تمام معاملات پر رپورٹس ایوان میں پیش کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری مراسلے میںتمام قائمہ ، فنکشنل ، خصوصی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ہائوس بزنس اور زیر التواء معاملات پر18فروری تک رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری سرکلر میں کہا گیا کہ سینیٹ کا موجودہ دورانہ مارچ میں ختم ہو رہا ہے ، اس لئے ضروری ہے اس سے قبل تمام پینڈنگ معاملات پر ایوان میں رپورٹ جمع کروائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔