Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سنزلہ پہاڑ میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کوئٹہ کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے، عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔