Wednesday, December 25, 2024
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ پہلے دورے پر ریاض پہنچ گئے

سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ پہلے دورے پر ریاض پہنچ گئے

تہران :ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں تاریخی مفاہمت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان مارچ میں چین کی ثالثی میں معاہدہ ہوا۔ جس میں دیرینہ حریفوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے میں ایرانی وزیرِ خارجہ اپنے ہم منصب سمیت سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔