Saturday, July 27, 2024
ہومدنیارمضان المبارک میں عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم

جدہ ،سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ابھی تک اندرون مملکت سے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج سے ایک زائر نے استفسار کیا تھا کہ رمضان میں عمرے کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا۔ کئی لوگ اس کا دعوی کر رہے ہیں، حقیقت کیا ہے؟وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تک عمرہ کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اندرون مملکت سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ رمضان کے دوران عمرے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے استقبالیہ سینٹرز پر چیک کیے جائیں گے جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی سختی کے ساتھ کرایا جائے گا۔یاد رہے کہ وزارت حج نے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں رمضان شروع ہونے سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔