Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاسعودی ولی عہد کا یمن کو 42 کروڑ ڈالر کا مفت تیل فراہم کرنے کا اعلان

سعودی ولی عہد کا یمن کو 42 کروڑ ڈالر کا مفت تیل فراہم کرنے کا اعلان

ریاض،سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گزشتہ روز یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران ولی عہد نے یمنی حکومت کی ہرممکن مدد جاری رکھنے اور یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے میں آئینی حکومت کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقعے پر ولی عہد نے یمنی حکومت کو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر کو کے پروگرام کے تحت 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت ک تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن کی موجودہ صورت حال، یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے، تنازع کے سیاسی حل اور حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یمنی صدر نے سعودی عرب کی طرف سے یمن بحران کیحل کے لیے پیش کردہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں دیر پا امن کے قیام اور استحکام کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دیں ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے یمن کی آئینی حکومت کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمن کے تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے تحت 422 ملین ڈالر مالیت کی تیل کی مصنوعات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔یمنی صدر اور سعودی ولی عہد کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں ‘گرین مڈل ایسٹ’ پروجیکٹ پربھی بات چیت کی گئی۔ یمنی صدر نے سعودی ولی عہد کے’سرسبز مشرق وسطی’ منصوبے کو سراہا اور اسے موجودہ ماحولیاتی بحران کے حل کے لیے بہترین کوشش قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔