Saturday, July 27, 2024
ہومدنیارمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا

رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا

مکہ مکرمہ،رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی پانچ روزہ صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، درجنوں ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی صفائی میں شرکت کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مسجد حرم الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے غلاف کعبہ سمیت حجرہ اسوداور رکن ایمانی کا منقش فریم بھی تبدیل کرنے کی 5روزہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے یہ کام ماہ صیام کے استقبال کیلئے کیا جا رہا ہے جس میں 14 ماہرین غلاف کی اصلاح و مرمت کا کام انجام دے رہے ہیں جبکہ باقی کارکن بیت اللہ کی صفائی میں حصہ لے رہے ہیں ۔غلاف کعبہ کے حوالے سے کام 24گھنٹے جاری رہے گا اس دوران اگر کہیں سے غلاف پھٹا ہوا تو اسے رفو بھی کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔