Friday, March 29, 2024
ہومدنیاسعودی فلیگ ڈے پر پاکستانی نوجوانوں نے بحیرہ احمر کی گہرائیوں میں سعودی پرچم لہرا کر محبت کا اظہار کیا

سعودی فلیگ ڈے پر پاکستانی نوجوانوں نے بحیرہ احمر کی گہرائیوں میں سعودی پرچم لہرا کر محبت کا اظہار کیا

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی فلیگ ڈے منانے کے لئے پاکستانی نوجوان بھی سعودی عرب سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جنھوں نے سمندر کی تہہ میں سعودی پرچم کو لہرایا اور اسے سلامی پیش کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 11 مارچ کو فلیگ ڈے منانے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس پر جہاں سعودی شہری فلیگ ڈے بھرپور نداز سے منا رہے ہیں وہیں تین پاکستانی نوجوانوں عمر جان،یحیی اشفاق اور حاجی عثمان نے جدہ کے سمندر بحیرہ احمر کی گہرائیوں میں جاکر سعودی پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم اسکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ ایسے ہی اجاگر کرتے رہیں گے۔