Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزسی پی او راولپنڈی کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غازی عمر عباس جنجو عہ کی پذیرائی،نام قائد اعظم میڈل کیلئے تجویز

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غازی عمر عباس جنجو عہ کی پذیرائی،نام قائد اعظم میڈل کیلئے تجویز

راولپنڈی (سب نیوز )سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غازی عمر عباس جنجو عہ کی پذیرائی، سی پی او افس میں مدعو کر کے تعریفی سرٹیفکیٹ وانعام سے نوازا اور عمر عباس کی کارکردگی کو دیگر تمام پولیس افسران کے لیے بطور مثال پیش کیا۔ علاوہ ازیں منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں ,چوری, ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں کو ٹریس کرنے پر غازی عمر عباس جنجوعہ کا نام قائداعظم پولیس میڈل کے لیے تجویز کر دیا۔یاد رہے کہ عمر عباس ASI اسی سال مارچ میں منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے سے زخمی ہو گئے تھے تام صحت یاب ہونے کے بعد بھی انہوں نے اسی جذبے اور جوش کے ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائیاں جاریرکھی ہوئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔