Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکیا اب ہم گھبرا لیں ، خاتون کا سوال، ضرورت نہیں ، وزیراعظم

کیا اب ہم گھبرا لیں ، خاتون کا سوال، ضرورت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر ایک خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کیا اب ہم گبھرالیں ؟ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کئی قسم کی ہے،ہم نے پاکستان میں پہلی بار بڑے مافیاز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری ساری توجہ صرف مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے، مہنگائی کی وجہ جاننے کیلئے کام ہورہا ہے اور ہم قابو کرکے دکھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔