Monday, June 17, 2024
ہومپاکستانآئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ، نوٹیفکیشن جاری

آئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور،آئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ،اسماعیل الرحمن ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات ،ایس ایس پی آپریشنز لاہور وقار شعیب انور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ذوہیب نصراللہ رانجھا ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان تعینات ،عمارہ شرازی ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹائون لاہور ،عمران کرامت بخاری ایس پی ہیڈکوارٹر پی ایچ پی لاہور اور کاشف اسلم کو ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ عائشہ بٹ ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور ، آصف مسعود ایس پی انویسٹیگیشن اٹک،شعیب عقیل ایس پی لیگل سہالہ ، افضل نذیر ایس پی لیگل گوجرانولہ رینج تعینات کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور شجاعت علی رانا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، خالد تبسم ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور تعینات کر دیئے گئے ، ندیم عباس ایس پی ،پی ایچ پی لاہوراورجاوید خان کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔