Saturday, July 27, 2024
ہومپنجابپنجاب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

پنجاب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

لاہور(سب نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، پنجاب کے 48 ہزار سکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود طلبہ کو تاحال مفت کتابیں نہیں مل سکیں۔

اس وجہ سے طالب علم کتابوں کے بغیر ہی اسکول آنے پر مجبور ہیں، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مفت کتابیں شائع کر کے سرکاری سکولوں میں تقسیم کرتا ہے۔

امتحانات کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں اسکولوں میں پہنچا دی جاتی ہیں۔ رواں برس شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں تاحال کسی بھی سرکاری اسکول میں نیا کورس نہیں پہنچ سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔