لاہور(سب نیوز ) لیگی قیادت کی جانب سے پنجاب کی متوقع کابینہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ 30رکنی صوبائی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، قیادت کی جانب سے پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ کابینہ میں نئے نوجوان چہرے لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب ایم پی ایز ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق اور فیصل ایوب کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر،عظمی بخاری، ذکیہ شاہنواز اور مجتبی شجاع الرحمن کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی متوقع کابینہ:متعدد نام زیر غور،نوجوان چہرے سامنے لانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔