Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(سب نیوز )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔کہتے ہیں وزیر اعلی پنجاب کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔ اپوزیشن کے معطل کئے گئے اراکین اسمبلی کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ کل سے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ اسمبلی کی کسی کمیٹی میں بھی شامل نہیں ہونگے۔

ا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفنرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 اور جعلی وزیر اعلی کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ بے رحمانہ ہے پنجاب میں انہوں نے ایک ناکام بجٹ پیش کیا، محترمہ چاہتی ہے ہم ان کو اسمبلی آنے پر سلام کریں، محترمہ کے دور حکومت میں ہونے والے ظلم پر ہم نے احتجاج کیا جعلی وزیر اعلی ہمارے احتجاج کو برداشت نہیں کر سکی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے دوسرے روز کسی کو نوٹس کروا دیئے، کسی کے گھر پولیس بھیجی، اسپیکر اسمبلی نے وزیر اعلی کے آرڈر پر ہمارے 11 ارکان کو معطل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے بڑے احتجاج ہوتے رہے ہیں ن لیگ نے ایوان میں کرسیاں تک توڑی تھیں، تاریخ میں آج تک کبھی اپوزیشن چیمبر کو تالے نہیں لگے۔

حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی کو ناکوں چنے چبوائیں گے، جب تک ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا، ہم ان کی کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے اورآج سے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔انھوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اپوزیشن کو اسمبلی میں کیمپ لگانے کی اجازت دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔