Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآزاد کشمیر انتخابات، امیدواروں کے چنا ؤکیلئے تحریک انصاف کا 7 رکنی بورڈ قائم

آزاد کشمیر انتخابات، امیدواروں کے چنا ؤکیلئے تحریک انصاف کا 7 رکنی بورڈ قائم

اسلام آباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، امیدواروں کے چنا ؤکیلئے پاکستان تحریک انصاف کا 7 رکنی پارلیمانی بورڈ قائم کردیا گیا،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بورڈ کی سربراہی کریں گے، وزیرامورِ کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بورڈ میں شامل ہیں۔ خواجہ فاروق، راجہ منصور، قیوم نیازی اور غلام محی الدین بھی بورڈ کا حصہ ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔