Friday, July 5, 2024
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت معطل کردی

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی کور کمیٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی مسلسل ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل کی گئی،
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی میں موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب، سینیٹر شبلی فراز و دیگر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد کریں گے، کور کمیٹی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی توثیق کردی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔