Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیے

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کوپیش ہونے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔