Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلفخر اور عامر ریلیز : پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

فخر اور عامر ریلیز : پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ 2024 کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔ پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ ہوئے۔ڈرافٹنگ سے قبل پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔