Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزنجکاری کے لئے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

نجکاری کے لئے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(آئی پی ایس) سرکاری اداروں کی نجی کاری کا معاملہ ،حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی
تفصیلات کے مطابق فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد الحلیم خان نے پیش کی ،

ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور ،جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد ،پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے ،پاکسثان ری انشورنس کمپنی ،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک ،سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ ،پاکستان انجنئیرنگ کمپنی ،بلوکی پاور پلانٹ ،حویلی بہادر پاور پلانٹ ،گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد ،اسلام اباد،لاہور ،گجرانوالہ ،ملتان ،پشاور، حیدر آباد ،کوئٹہ ،سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔