Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم کا قوم سے خطاب،سیاسی قیادت کو میثاق معیشت کی پیشکش

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب،سیاسی قیادت کو میثاق معیشت کی پیشکش

اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم کو مایوسی اور بحران کا سامنا ہے، قوم ہر مقصد کو حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں کئی بحرانوں کے ساتھ جذباتی بحران کا سامنا ہے، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا ہے، دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم ہر سال دھوم دھام اور خوشی سے یوم آزادی مناتے ہیں، کھلے دل سے اس سچائی کا اعتراف کرنا ہو گا کہ ہم اپنی نسلوں کو ان کاحق نہ دے پائے، قائداعظم اور علامہ اقبال اقبال کی فکر ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اقبال نے سوئی ہوئی ملت کو جگایا تھا، قائد نے اقبال کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا، قوم نے وسائل نہ ہونے کے باوجود ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں جوہری پروگرام شروع کیا گیا، نواز شریف نے دباؤ قبول نہ کرتے ہوئے جوہری دھماکے کیے، پاکستانی قوم نے مل کر دہشتگردی کو شکست فاش دی، ہماری قوم ہر مقصد کو حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آج قوم کو مایوسی اور بحران کا سامنا ہے، اس بحران کے باعث ہماری خودی اور خود اعتمادی متزلزل ہو گئی اس سے قبل 14 جولائی کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے بھی شبانہ روز کاوشوں کے بعد معاہدہ ہوچکا ہے جس کا سہرا ہمارے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے کہ جنہوں نے پوری کوشش کے بعد معاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ویراعظم نے کہا تھا کہ آج سے چند ماہ پہلے جب ہم نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالی تو ہمیں ورثے میں ایک تباہ شدہ معیشت ملی، پاکستان کے اندر مہنگائی اپنے عروج پر تھی اور دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں۔