Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاننوازشریف اور آصف زرداری جیسے لوگ لوٹ مارکرتے ہیں،،وزیراعظم

نوازشریف اور آصف زرداری جیسے لوگ لوٹ مارکرتے ہیں،،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں نے اخلاقیات تباہ کردی، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایک زرداری سب پر بھاری جیسے جملے فروغ پانے لگے،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال ایک ہزارارب ڈالرکی منی لانڈرنگ ہوتی ہے،نوازشریف اور آصف زرداری جیسے لوگ لوٹ مارکرتے ہیں،لوٹ مارکرکے پیسہ بیرون ملک منتقل کیاجاتاہے،لوٹ مار کیلئے احتساب کیاداروں کوکمزورکیاجاتاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بڑاپیسہ کمانے کیلئے بڑے منصوبے لگائے جاتے ہیں ،میڈیاکواستعمال کرکے کرپشن کو عام کیاجاتاہے،معاشرے میں کرپشن کوبرانہیں سمجھاجاتا،نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں نے اخلاقیات تباہ کردی، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایک زرداری سب پر بھاری جیسے جملے فروغ پانے لگے ،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اخلاقیات ختم ہوجائیں انصاف کانظام ختم ہوجاتاہے،رسول اکرم ۖنے کہا کہ انصاف نہ ہونے سے بڑی قومیں تباہ ہوئیں،طاقتوراورکمزورکیلئے الگ الگ قانون ہوتے ہیں،جرمنی اورجاپان تباہ ہوئے مگرپھرسے کھڑے ہوگئے،قوم بدعنوانی کوقبول کرنا شروع کردیتی ہے۔وزیراعظم نے شفاف انتخاب کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کاطریقہ کارتبدیل کرنا ہوگا،الیکشن میں جوپیسہ چلا،سب نے دیکھا،الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو خبردار کیا کہ وہ یہ بات سننا نہیں چاہتے کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے تیار نہیں تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔