Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

لاہور (سب نیوز )ن لیگ کی صدارت کے لیے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کرلییگئے، پارٹی صدارت کے الیکشن کل ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، نواز شریف کے مقابلے پر مزید 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سیزیادہ مقبول بنایا ،عوامی جماعت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں ، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں ،،ن لیگ سے مراد نوازشریف ہے ،پارٹی مکمل طورپر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ۔ ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔