Saturday, July 27, 2024
ہومصحتپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی تعیناتی پر مبارکباد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔پی ایم اے اسلام آباد کے وفد نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا ، پی ایم اے اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا کی قیادت میں وفد نے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد میں پروفیسر ڈاکٹر میاں رشید ،ڈاکٹر سیدہ لبہ حسین ،ڈاکٹر محمد اجمل ،ڈاکٹر خرم گھمن،ڈاکٹر عابد شاہ،ڈاکٹر انجم الہی اور ڈاکٹر مہارخ شامل تھیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وفد کو ڈاکٹر کے مختلف مسائل اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے متعلق مختلف امور پر مکمل تعاون کی یقیندہانیکروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔