Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کا فیصل واوڈا پر اعتراضات مسترد، سینیٹ کا ٹکٹ انہی کو دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا فیصل واوڈا پر اعتراضات مسترد، سینیٹ کا ٹکٹ انہی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے سینیٹ انتخابات کے لیے فیصل واوڈا پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس پر پارٹی تحفظات پر مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کردیئے ، وزیراعظم نے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔دوسری جانب نجی اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لیکر خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں سینیٹ ٹکٹس کے حوالے سے بھی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔