Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کا ملک میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کا ملک میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پرکل دن 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا، اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔