Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینراولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے370 رنز کا ہدف، مہمان ٹیم کا زبردست آغاز

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے370 رنز کا ہدف، مہمان ٹیم کا زبردست آغاز

راولپنڈی، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 370 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جب کہ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 398 رنز پر آٹ ہوئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا، ایلگر 17 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے جس کے بعد مارکرم نے وین ڈار ڈاسن کے ساتھ ملکر جارحانہ کرکٹ کھیلی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابراعظم 8، اظہرعلی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کیشو مہاراج نے 3 اور کگیسو رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک پہلی اننگز میں 29 رنز بناکرآٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔ عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔