Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادتھانہ صدر پولیس کی کارروائی ، ہائی ایس سے غیر قانونی گیس سلنڈربرآمد ، جعلی نمبر پلیٹ والا موٹرسائیکل پکڑا گیا، مقدمات درج

تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ، ہائی ایس سے غیر قانونی گیس سلنڈربرآمد ، جعلی نمبر پلیٹ والا موٹرسائیکل پکڑا گیا، مقدمات درج

راولپنڈی (آئی پی ایس)تھانہ صدر پولیس نے ہائی ایس سے غیر قانونی گیس سلنڈر اور جعلی نمبر پلیٹ والے موٹرسائیکل کو پکڑ کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر مزمل حسین نے دوران گشت ایک ہائی سپیڈ موٹر سائیکل جو چکری سے راولپنڈی جا رہا تھا کو روک کر نمبر پلیٹ کی پڑتال کی تو نصب کی گی نمبر پلیٹ پر پنڈی بوائز راجپوت درج تھا جس کے بارے میں محکمہ ایکسایز سے چیک کرنے پر عدم ریکارڈ پایا گیا جس پر موٹر سایکل سوار حسنین اظہر سکنہ موتی بازار راولپنڈی کے خلاف مقدمہ نمبر 527 بجرم 97-A تھانہ صدر بیرونی درج کر لیا گیا ۔ علاوہ ازیں شفٹ انچارج فیاض حسین معہ شفٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک ٹویوٹا ہائی ایس کو تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر روکا گیا تو ہائی ایس نمبری LXC/4275 جس کو ڈرایور حضر حیات سکنہ ڈھیری موہڑہ راولپنڈی چلا رہا تھا اور گاڑی میں غیر قانونی سلنڈرز بھی نصب تھے جو کہ انتہای ناقص تھے جس پر مزکورہ کے خلاف مقدمہ نمبر 544 بجرم 279 اور 285/286 PPCکے تحت تھانہ صدر بیرونی درج کر لیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔