Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا پمز ہسپتال میں نئی بھرتیوں کیلئے این او سی کے اجرا پر اظہار مسرت

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا پمز ہسپتال میں نئی بھرتیوں کیلئے این او سی کے اجرا پر اظہار مسرت

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے وزارت صحت کی طرف سے پمز ہسپتال میں100 ہاوس آفیسر اور 100 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ کی پیڈ نئی بھرتیوں کے حوالے سے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

پی ایم اے اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت ،سیکرٹری وزارت صحت اور ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کے مطالبے اور کوششوں کے بعد نئی بھرتیوں کے حوالے سے اقدامات شروع ہوئے۔ پمز ہسپتال میں ہاوس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ کی نئی بھرتیوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پی ایم اے اسلام آباد نے آواز بلند کی اور متعلقہ فورمز پر معاملے کو اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں سے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مسائل کم کرنے میں مدد ملیگی اور صحت کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ڈاکٹر اور ہسپتال کے دیگر مسائل سامنے آئیں گے وہاں وہاں پی ایم اے اسلام آباد آواز بلند کرئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔