Sunday, September 29, 2024
ہوماسلام آبادوفاقی محتسب وفد کاپمز ہسپتال کا دورہ ،وارڈز میں شدید گرمی کے باوجود پنکھے نہ ہونے پر اظہار برہمی

وفاقی محتسب وفد کاپمز ہسپتال کا دورہ ،وارڈز میں شدید گرمی کے باوجود پنکھے نہ ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب وفد نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا ۔وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے پمز ہسپتا ل کی انتظا میہ کے ساتھ ملا قا ت کی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب نے ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری تنخواہیں ادا کرنے اورخالی اسامیوں کو فوری پر کرنے کی ہدایت کی ۔
وفاقی محتسب نے وارڈز میں شدید گرمی کے باوجود پنکھے نہ ہونے پر وفد کا اظہار برہمی کیا ،پمز ہسپتا ل کی ایمر جنسی میں ایک بیڈ پر چا ر مر یض بے یا رومدد گار پڑ ے ہیں،
وفاقی محتسب نے ایمرجنسی میں مریضوں کے رش کو ختم کرنے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی


ترجمان وفاقی محتسب کے مطابق ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر چارچار مریض ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ،پمز انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔