Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاندو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کارگو کے ذریعے کینو اٹھانا شروع کردیا

دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کارگو کے ذریعے کینو اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد ، پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن (پی آئی اے) کی مانچسٹر کی پرواز پر پاکستانی کینو کی ترسیل شروع،دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے اٹھانا شروع کردیا ۔

اتوار کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا ،پی ائی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا،وزیر ہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں،ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔