Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کردیے

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جس میں پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے حکومتی سینیٹرز کے ووٹ حاصل کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی میں تقسیم پر سینیٹ اجلاس سے قبل آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے، سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اورجواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومت جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم نے ملتوی کیا تھا ، لانگ ملتوی کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کو موقع دینا تھا،مقصد یہی تھا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی سے پوچھ کر بتائیاسمبلیوں سے استعفے دینے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔