Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانپارلیمنٹ ہاوس میں جنگلی جانور گھس گیا

پارلیمنٹ ہاوس میں جنگلی جانور گھس گیا

اسلام آباد: اپنے جسم سے خطرناک کیمیائی مادہ خارج کرنیوالا پراسرار جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا ۔ کئی دفتر تباہ کرڈالے۔
رپورٹ کے مطابق قریبی جنگل سے ایک خطرناک جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاوس کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے۔ گذشتہ روز بھی یہ جانور پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہوا اور کئی دفاتر میں گھس کر قیمتی سامان تباہ کیا ۔ اور آج پھر یہ جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہوگیا ۔ جس پر حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر اسے پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاس کے عملے کے مطابق اس جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا ہے لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ یہ جانور اپنے جسم سے ایک کیمیائی مادہ خارج کرتا ہے جو انسانوں کے لئے خطرناک ہے عملے کا کہنا ہے کہ اس مادے کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں شدید جلن ہوتی ہے ۔
دوسری طرف ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ یہ جانور civet ہے جو کہ افریقا اور ایشیا میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔ ممالیہ جانور بلی کی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اپنے گلینڈز سے انتہائی تیز بو والا کیمیکل خارج کرتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔