Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینعمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور42لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور42لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

لاہور،کھیلوںکی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عمراکمل کو سزا پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرسنائی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق ایک اپیل ثالثی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کو جو سزا دی گئی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔