Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلپی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل6)کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کے دفاتر بند ہونے کے باعث اجلاس کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران لیگ مکمل کرانے کے لیے مختلف وینیوز زیرِ غور رہے۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے خسارے، بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے معاملے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسان مانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ مستقبل میں شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔