Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

راولپنڈی،پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گرین کیپس کے پاس 17سال بعد پروٹیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزجیتنے کا موقع ہے جبکہ جنوبی افریقا کوسیریزبچانے کا چیلنج درپیش ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی ٹیسٹ کا 17 رکنی اسکواڈ ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں برقرار رکھا گیا ہے۔بابراعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دینگے، دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، عمران بٹ،اظہرعلی ،فوادعالم اورسعود شکیل شامل ہیں، اس کے علاوہ فہیم اشرف، محمدنواز، محمدرضوان، سرفرازاحمد، نعمان علی،ساجدخان، یاسرشاہ،حارث رؤف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی اورتابش خان شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، میزبان پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر سات سال بعد ٹیسٹ میں پروٹیز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں ٹیمیں میچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔