Tuesday, May 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان جونیئر ہاکی سٹار ز کی چمک،ٹیم ایشین ٹرافی سے دو قدم دور

پاکستان جونیئر ہاکی سٹار ز کی چمک،ٹیم ایشین ٹرافی سے دو قدم دور

عمان(سپورٹس ڈیسک )جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری ہے، گرین شرٹس نے جاپان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل اورورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کا جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں جیت کا تسلسل جاری ہے، قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے جاپان کو 2-3 گولز سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سی عبدالوہاب نے2 ، ارباز احمد نے 1 گول کیا، قومی ٹیم کا 31مئی کو ملائیشیا یا جنوبی کوریا میں سے کسی ایک کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے جائیگا۔

ادھر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک. رسائی حاصل کرلی۔پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت جونئیر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔