Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانروس سے پٹرول کی خریداری ، جنوری میں بڑی پیش رفت متوقع

روس سے پٹرول کی خریداری ، جنوری میں بڑی پیش رفت متوقع

لاہور- روس پاکستان کو انتہائی سستا تیل دینے پر تیار ہو گیا جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لٹر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین جیسے ریٹ پر سستا تیل دے گا، بھارت اور چین روس سے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی بیرل سستا تیل لے رہے ہیں۔روس پاکستان کو بھی برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی۔ذرائع نیمزید بتایا کہ درآمدی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت 42 روپے فی لٹر کم ہو سکتی ہے کیونکہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لٹر بنتی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔