Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاک کیویز سیریز،ٹرافی کی رونمائی:کیا سٹار سے عاری مہمان تر نوالہ ثابت ہوں گے؟

پاک کیویز سیریز،ٹرافی کی رونمائی:کیا سٹار سے عاری مہمان تر نوالہ ثابت ہوں گے؟

اسلام آباد (اویس لطیف )پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر جم کر پریکٹس ،ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستانی کپتان نے سٹار کی عدم موجودگی کے باوجود نیوزی لینڈ کو ٹی 20کی خطرناک ٹیم قرار دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 39 میچ کھیل چکی ہیں، 21 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 17 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے، ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل ، تیسرا میچ 21 ، اپریل ، چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ، سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔