Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی:کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دنیا بھر سے ڈالرز کمانے کا موقع دیدیا

ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی:کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دنیا بھر سے ڈالرز کمانے کا موقع دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے۔کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے۔ این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رف، محمد عامر، محمد حارث اور محمد حسنین شامل ہیں۔

سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کیا گیا۔ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کے لیے 4 سے 28 جولائی تک، فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک جبکہ حارث رف کو ایم ایل سی، محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔

محمد عامر کو کانٹی کرکٹ کے لیے 4 سے 20 جولائی این او سی ملا جبکہ محمد حارث کو لنکا پریمیئر کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔ سلمان علی آغااور شاداب خان ایل پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا۔ شرجیل خان اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے این او سی جاری کیا گیا جبکہ اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ اور زمان خان کو ایم ایل سی کے لیے این او سی جاری ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔