Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاپاک فوج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ،سعودی عرب میں پاک میڈیا فورم کے عہدیداران کابیان

پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ،سعودی عرب میں پاک میڈیا فورم کے عہدیداران کابیان

ریاض (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں اور ممبران نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا قابل فخر ادارہ ہے جس نے ہمیشہ دفاع وطن کو یقینی بنایا ہے اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ہے، ہمارے فوجی جوان ہمارا فخر ہیں اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے مگر جب بھی دشمن نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا ہے تو پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن عزیز کی حفاظت کی ہے ،پاک میڈیا فورم کے صدر ذکااللہ محسن نے کہا کہ 27 فروری 2019 ہماری تاریخی کا قابل فخر دن ہے اس روز دشمن کے دو طیارے تباہ کرکے پاک فضائیہ نے تاریخ رقم کر دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،فضائی حدود پر معمور شاہینوں نے ثابت کیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں ،اس کے علاوہ دو سال قبل جس طرح قوم نے اپنی افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور یکجان ہوکر دفاع وطن کی خاطر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے اس کی بھی مثال نہیں ملتی ،پاکستانی قوم اپنی افواج کی طرح ایک بہادر قوم ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود وطن کی مٹی کی خاطر ایک بند مٹھی کی مانند نظر آتی ہے۔ پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم نے کہا کہ دو سال قبل بالا کوٹ میں جارحیت کرکے بھارت سمجھ رہا تھا کہ اس نے بڑا معرکہ سر کر لیا ہے مگر بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی کا جواب ٹھیک دوسرے دن ہی پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی صورت دیا گیا اور جس طرح آزاد کشمیر کے لوگوں نے بھارتی پائلٹ کو پکڑ کر پاک فوج کے حوالے کیا وہ قابل فخر بات ہے ،پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور اسی طرح افواج پاکستان کے ساتھ ملکر وطن کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ،پاک میڈیا فورم کے سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق نائب صدر عمیر علی جنرل سیکرٹری رانا عظیم انفارمیشن سیکرٹری ثنا بشیر، عمیر علی جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس اور جاوید راہو، خالد نواز چیمہ،عمران اعوان دیگر ممبران کی جانب سے بھی 27 فروری 2019 کے حوالے سے تجدید عہد کیا گیا اور کہا کہ جہاں انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دیار غیر میں رہتے ہوئے کیمونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے وہیں دفاع وطن کے لئے کیمونٹی کے جذبات اور احساسات کو بھی ابھارا ہے اور انہیں ابھارا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہماری جنت ہے اس کی حفاظت کرنا جتنا افواج پاکستان کا کام ہے اتنی ہماری بھی ذمے داری ہے وطن عزیز کے اندر سے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن کی عوامی حمایت سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکا اور آج ملک امن کا گہوارہ بنتا جا رہا ہے تجدید عہد کرتے ہوئے سیاسی، عسکری اور عوامی حلقوں کو ایک ہوکر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک کا معاشی دفاع بھی ممکن بنایا جاسکے اور ملک کو اس اعتبار سے بھی ناقابل تسخیر بنایا جاسکے ہم سب پاکستان کی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور سرحدوں کے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔