Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا

پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا

اسلام آباد، پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا ، اس سال مشق میں تقریبا 45 ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق امن کانیاپروموجاری کر دیا، پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق امن کاانعقادسال2007سے کر رہی ہے ، مشق میں دنیابھرسیبحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال مشق میں تقریبا45ممالک بحری اثاثوں،مندوبین کے ساتھ شرکت کررہی ہیں ، دنیا کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم امن کیلئے متحد کے ساتھ شریک ہورہی ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں اور امن کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق امن کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں، امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔خیال رہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لیکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔