Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد،پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد 3سے 15 فروری تک کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چولستان کے دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔کیمپ کا انعقاد تین سے 15فروری تک کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ادپور شرقیہ، چنن پیر اور دین گڑھ میں میڈیکل کیمپ قائم کئے۔ میڈیکل کیمپ کے دوران 500 مفت آئی لیزر ٹریٹمنٹ کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران 4500 سے 5000 مریضوں کا فری چیک اپ اور چشمے فراہم کئے گئے۔ چولستان میں سال بھر اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔