Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک فوج کی جانب سے تعلیم سب کےلیے مہم کامیابی سے جاری

پاک فوج کی جانب سے تعلیم سب کےلیے مہم کامیابی سے جاری

پاک فوج کی تعلیم سب کے لیے مہم کامیابی سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کو لاہور اور اسلام آباد کے تفریحی و تعلیمی دورے کرائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوسلی اور رزمک کے نوجوانوں نے لاہور میں واہگہ بارڈر، مینار پاکستان، مزار اقبال، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کی۔ وفد کو اسلام آباد میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری، پاکستان مونومنٹ میوزیم، لوک ورثہ اور لیک ویو پارک کا دورہ بھی کروایا گیا۔
نوجوانوں نے تحریک آزادی میں دی جانے والی قربانیوں سے آگاہی بھی حاصل کی۔ انہوں نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ دوروں کا مقصد شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔